گلگت، 09 مئی (اے پی پی): سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن موجودہ ملکی صورتحال و بھارتی بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے نہتے لوگوں پر جو بربریت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ہمارے چھوٹے چھوتے بچے، مساجد اور قرآن ِ پاک کے نسخے شہید کئے گئے اور سویلین آبادی کو ٹارگٹ کیا گیا،اس کے اوپر پاکستان نے بھرپور جواب دیا ، ہماری ایئر فورس نے رافیل سمیت بہت سے طیارے مار گرائے۔
انہوں نے کہا ہندوستان اپنے اقدامات کے ذریعے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا جواب پاکستان بھرپور انداز میں دے رہا ہے اور ہماری قوم اپنی افواج کے ساتھ ، اپنے سول اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان ہر عمل کا اردعمل شدید طور پردینے کی کاشش کر رہا ہے ،اور اس کے جو بھی نتائج آئیں گے،بحثیت قوم انشاءاللہ اس سے نمٹیں گے۔