صوبائی وزیرقانون کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد کا مریم نواز ہیلتھ کلینک شامکوٹ کا اچانک دورہ

12

خانیوال،13 مئی (اے پی پی ): صوبائی وزیرقانون کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ کا رات گئے زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک شامکوٹ کا اچانک دورہ ۔ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم   شب و روز عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں – -پہلے فیز میں 1200بنیادی صحت مراکز اور آرایچ سی مکمل کرکے محکمہ صحت کے حوالے کیے جائیں گے ۔صوبائی وزیر ملک صہیب نے زیر تعمیر مریم ہیلتھ کلینک شامکوٹ کا اچانک تفصیلی معائنہ کیا – صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویثزن کے مطابق مریم ہیلتھ کلینک کو سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی فوری تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

صوبائی وزیر قانون و کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ  نے مریم  ہیلتھ کلینک شامکوٹ میں سامان چوری پر برہمی  کا اظہار کرتے ہوئے  ایکسیئن بلڈنگز کو ذمہ داروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے سخت کاروائی کا حکم بھی دیا-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں –