لاہور، 03 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت آئی ڈیپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی ڈیپ کے مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی، فنانس، زراعت و دیگر محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن شاہ میر نے ایجنڈوں پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں وائلڈ لائف کے تھیٹر کی تعمیر کے لیے کم بولی دینے والی فرم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کادڑیالوجی میں نئے بلاک کی تعمیر اور جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے آئی ڈیپ کو بطور عمل درآمد ایجنسی کام کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ پیسی ٹاور کے تعمیر کے ایجنڈا کو ملتوی کر دیا گیا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی والٹن روڑ پر نئی عمارت کی تعمیر کے لیے آئی ڈیپ کو بطور عمل درآمد ایجنسی کام کرنے کی منظوری اور ایڈمنسٹریٹو ٹاور پی اینڈ ڈی بلڈنگ کے لیے آئی ڈیپ کو کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ گرین بلڈنگ اسٹینڈر کے مطابق آئی ڈیپ آفس کی تعمیر کی منظوری دی گئی اور آئی ڈیپ کی تین سالہ کنٹریکٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بہتر کام کرنے والے آئی ڈیپ ملازمین کے لیے نئے کیش ایوارڈ گرانٹ کی منظوری اور آئی ڈیپ کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔