لاہور، 16 مئی (اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے یوم تشکر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔
تقریب میں ملکی سلامتی کےلئے دعا بھی کروائی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم تشکر فتح کا دن ہے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوکر شکر کرنے کا دن ہے، اللہ نے مسلم امہ کو شاندار فتح دی ہے، پوری قوم متحد ہے، سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پاک افواج نے جس مردانگی سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ تاریخ سنہری حروف میں یاد رکھے گی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رات کے اندھیرے میں شب خون مارا اس کو بھی تاریخ یاد رکھے گی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے مساجد، مدارس، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا، دنیا نے مودی پر تنقید کی کہ بھارت نے پاکستان کے بے گناہوں شہریوں کو شہید کیا، سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پاک آرمی فضائیہ نے جس طرح منہ توڑ جواب دیا تو بھارتی فوج کو گھٹنوں کے بل آنا پڑا، فتح پاکستان کو اللہ نے دی پوری قوم وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح وزیر اعظم نے آرمی کو گو ہیڈ دیا وہ قابل تحسین ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب دیا دنیا نے پاکستان کی آرمی کو سراہا ہے، سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ قوم میں جو جذبہ پایا جاتا ہے وہ کہیں پایا نہیں جاتا اوورسیز پاکستانی سینہ تان کر سر بلند کرکے فخر سے بتاتے ہیں ہم پاکستانی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہادت مومن کی میراث ہے ہر پاکستانی لڑنے کےلئے فوج کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیریوں کے حقوق کےلیے کھڑے ہیں۔











