صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس

5

لاہور 19 مئی(اے پی پی) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری اسپورٹس مظفر خان سیال،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری بھی موجود تھے۔اجلاس میں اگلے اے ڈی پی 2025-26اور دیگر منصوبوں بارے اہم فیصلے کیے گئے ۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ اگلے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں175 نئی سپورٹس اسکیموں پر کام کیا جائے گا۔جبکہ پنجاب اسٹیڈیم، لاہور نشتر سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا فیصل اور تماشائیوں کی گنجائش کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور ، پنڈی، ملتان اور سیالکوٹ میں پیڈل ٹینس کورٹ ،والی بال کورٹ اور انڈور کمپلیکس، آرچری سپورٹس کمپلیکس ، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس، ٹیبل ٹینس ایرینا ،بورڈ گیمز اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائےگا اور لاہور میں بیس بال اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جبکہ ویلیوڈ روم نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کو ازسر نو بحال کیا جائے گا اور جام پور اور راجن پور میں اسپورٹس اسٹیڈیم کو بحال کیا جائے گا۔ڈی جی خان سٹی میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیرجبکہ بہاولپور اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ وزیر کھیل نے کہا کہ ساہیوال سمیت کئ شہروں میں نئی ہاکی ٹرف بچھائی جائے گی۔چیچہ وطنی میں بھی اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے۔صوبائی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں وسیع سپورٹس انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی اور پی ڈی پی ایم یو قیصررضا اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔