ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کے فالو اپ راؤنڈ کا آغاز

5

ملتان،29 مئی 2025(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کا فالو اپ راؤنڈ شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو ویکسین کے عمل کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر  انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے پہلے 3 روز میں رہ جانے والے بچوں کو فالو اپ مہم میں کور کیا جائے گا۔