عسکری جنگ جیت چکے  اب معاشی جنگ جیتنے کی ضروت ہے ، مقررین

17

لاہور ،20 مئی(اے پی پی)عسکری جنگ جیت چکے  اب معاشی جنگ جیتنے کی ضروت ہے ،گولڈن رنگ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ،ڈیجیٹل اور گرین معیشت کی طرف منتقلی اہمیت کی حامل، مسلح افواج نے اپنا حق ادا کر دیا بطور قوم ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے  منگل کے روز نثار عثمانی آڈیٹوریم،لاہور پریس کلب میں “پاک بھارت کشیدگی: گولڈن رنگ ریجن پر اثرات اور پاکستان کے لیے مواقع” کے عنوان سے منعقدہ بحث و مباحثہ پینل سے خطاب کرتے ہوئے کیا-  گولڈن رنگ اکنامک فورم(جی آر ایس ایف)، پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری (پی سی جے سی سی آئی) اور قومی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان(اے پی پی)کے زیر اہتمام “پاک بھارت کشیدگی: گولڈن رنگ ریجن پر اثرات اور پاکستان کے لیے مواقع” کے عنوان سے منعقدہ بحث و مباحثہ پینل سے خطاب کرتے ہوئے کیا –  پینلسٹس میں لیفٹننٹ جنرل(ر)سکندر افضل، حسنین رضا مرزا، ریٹائرڈ ایمبیسیڈر نذیر حسین، ڈاکٹر راغب علی اور ابرار احمد شامل تھے ، کمپیئررکے فرائض  سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے سر انجام دیئے جبکہ تاجر تنظیموں کے رہنمائوں اعزازی سفیر برائے سی پیک عامر علی، کمرشل ایمبیسیڈر برائے پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس محمود عربی ،صحافیوں ،طلبہ و طالبات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے –