اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی اجلاس میں سی ایس ایس کے امتحان کیلئے امیدواروں کیلئے عمر کی حد5سال بڑھانے اور2026سے امیدواروں کی عمر کی حد35سال مقررکرنے کی قراردادکی منظوری دیدی ۔
قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بروز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ کئی بلوں کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دو ٹنل دوسال میں بحال ہوکر کام شروع کردیں گے۔بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت کے دوران اس منصوبے کو بھی نشانہ بنایاگیا جس کا بھارت سے جواب مانگا گیا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شگفتہ جمانی کے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر میاں معین وٹو نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی
دو ٹنلز کو 2024 میں نقصان پہنچا۔ فارن ماہر کی زیر نگرانی تکنیکی وجوہات کی تلاش کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی۔اب تک اس پہ مسلسل کام ہو رہا ہے،تحقیقات بھی ہورہی ہیں،ابتدائی رپورٹس تیار ہوگئی ہیں۔دو سالوں میں اس کی بحالی ہو جائے گی اور یہ کام شروع کردے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں نوشین افتخارنے رولزمعطل کرنے اورقراردادپیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نیقرارداد ایوان میں پیش کی ، قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ سی ایس ایس کے امیدواروں کیلئے عمرکی حدمیں 5سال کی رعائت دی جائے اور2026سے تمام امیدواروں کیلئے عمرکی بالائی حد 35سال جبکہ مواقع کی تعداد 5کرنے کیلئے اقدامات کئے جائے ۔ ایوان نے قراردادکی منظوری دیدی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ریلیف کے لئے کوئی میکنزم بنائے جبکہ قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی فروخت کو اوپن چھوڑنے کے بعد پاسکو کی ضرورت باقی نہیں رہی اس لئے اس کی نجکاری کی جارہی ہے ۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزارت غذائی تحقیق کی جانب سے وزیر پارلیمانی امور کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس سال فیصلہ کیا ہے کہ وہ گندم نہیں خریدے گی، اگر کوئی کسان وئیر ہائوس میں گندم ذخیرہ کرتا ہے تو ان کو حکومت پیسے بھی دے گی۔
اوپن مارکیٹ میں گندم بہتر جارہی ہے کاشتکار خوشحال ہورہا ہے،گندم کی ملک بھر میں نقل وحمل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا پاسکو گندم خرید نہیں رہا۔پاسکو کو جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں اس کو بند کیاجارہا ہے۔اس کے اثاثہ جات کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں۔پاسکو کی نجکاری شفاف طریقے سے ہوگی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرتجارت جام کمال خان نے انسداداغراق محصولات ترمیمی بل 2025/2024
قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت لی اور اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
قومی اسمبلی نے تجارتی تنظیمیں بل 2025کی منظوری دیدی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید قاسم گیلانی نے تجارتی تنظیمیں بل 2025 پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد مرزااختیاربیگ نے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا ، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید قاسم گیلانی نے تجارتی تنظیمیں بل 2025 پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد مرزااختیاربیگ نے بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت لی۔اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا ، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔قومی اسمبلی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل2024کی منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2024کمیٹی کی رپورٹ کے بغیرایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا، بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
قومی اسمبلی نے دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی قومی اسمبلی نے دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ نے دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2024 قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔
اسمبلی کا اجلاس 19مئی بروزپیرشام 5بجے تک ملتوی کردیاگیا، بعدازاں ڈپٹی سپیکرسیدغلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس 19مئی بروزپیرشام۔5بجے تک ملتوی کردیا۔











