قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال (پی سی سی آر) کی “آؤٹ آف اسکول چلڈرن” پر رپورٹ کا اجر

12

اسلام آباد مئی26)اے پی پی):قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس برائے حقوقِ اطفال (پی سی سی آر) کی “آؤٹ آف اسکول چلڈرن” پر رپورٹ کا اجر کیا گیا۔ کنوینر پی سی سی آر ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے حقوق اطفال کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ویژن اور کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مکمل رہنمائی اور بھرپور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا ۔

کنوینر پی سی سی آر کا شرح تعلیم میں اضافے اور اؤٹ آف سکول چلڈرن کے مسئلے کے حل کے لیے پارلیمان کے موثر کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ 26 ملین سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی آئینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے کہا کہ پی سی سی آر نے ایک جامع رپورٹ مرتب کرنے کے لیے تمام صوبوں کے اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کی،رپورٹ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے قومی پالیسی وضع کرنے کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیم پر قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد پی سی سی آر نے مؤثر کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی تقریب میں شرکت پر کنوینر پی سی سی آرکی  جانب سے اظہارِ تشکر کیا گیا ۔رپورٹ کی تیاری میں وفاقی وزیر تعلیم کی غیر متزلزل حمایت پر ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے شکریہ ادا کیا۔اسپیکر کی ہدایت پر پی سی سی آر نے صوبائی اراکینِ اسمبلی اور حکومتوں سے رابطہ کیا۔صوبائی سطح پر مشاورت کرنے والے اراکینِ اسمبلی کا کنوینر پی سی سی آر نے شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر نکہت شکیل خان نے کہا کہ یہ رپورٹ معروضی حقائق پر مبنی، قابلِ عمل تجاویز فراہم کرتی ہے جو وفاقی و صوبائی سطح پر لاگو کی جا سکتی ہیں، کنوینر پی سی سی آرہر بچہ تعلیم کا حقدار ہے، کسی بچے  اس بنیادی حق سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔