لاہور، 2 مئی (اے پی پی): پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف لاہور پریس کلب میں عوامی یوتھ موومنٹ اور پاک آرمڈ فورسز لورز فورم کے اشتراک سے ریڈ لائن پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں چئیرمین عوامی یوتھ موومنٹ چوہدری علی رضا نت، صدر پاک آرمڈ فرسز لورز فورم اعظم خان، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ اورچئیرمین تاجران اتحاد گروپ چوہدری ابوبکر سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور یوتھ لیڈرز نے شرکت کی۔ ان میں جہاں آرا وٹو، توقیر بٹ، سہیل چیمہ، یاسر عباسی، شہزادہ بٹ، حارث ڈار، حاشر منہاس، علی اکبر بوبی، حمزہ بصیر شامل تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا نت نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوشش کی جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بھارت اس سے قبل بھی اسی طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کر چکا ہے لیکن ہمیشہ سے اسکو منہ کی کھانی پڑی۔ 2019 میں بھارت نے پاکستان میں کاروائی کی کوشش کی جس کا پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ذلت آمیز جواب دیا اور ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجا جسکو بھارت کبھی نہیں بھول پائے گا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاک آرمڈ فورسز لورز فورم اعظم خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔ پاکستان کے نوجوان پاک وطن پہ کوئی آنچ نہ آنے دیں گے۔ نوجوان قیادت کا ریڈلائن پاکستان کے سلوگن پہ اکٹھے ہونا بھارت پہ منہ طمانچہ ہے۔