لاہور،29 مئی(اے پی پی): لاہور میں پولیو مہم کا چوتھا روز، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر نگرانی پولیو مہم جاری،22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف۔ڈپٹی کمشنر نے سمن آباد کا دورہ کیا، مہم کا جائزہ لیا،مہم 2 جون 2025 تک جاری رہے گی۔ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ لاہور کو پولیو سے پاک بنایا جائے،والدین پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،پولیو ورکرز لاہور کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے محنت کریں اور تمام اہداف حاصل کریں اور شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کا بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔