مظفرآباد میں یوم تشکر کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

11

مظفرآباد، 16 مئی (اے پی پی(:مظفرآباد، آزادکشمیر میں یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی کی پروقار تقریب سے ہوا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔

تقریب کے دوران فضا نعرۂ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی، جو پاک فوج کے دستے نے بلند کیا۔

یہ تقریب قومی جذبے اور یوم تشکر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔