ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی چیکنگ کیلئے جدید آن لائن کنٹرول روم کا قیام

37

ملتان ، 03 مئی (اے پی پی ): ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی چیکنگ کیلئے جدید آن لائن کنٹرول روم قائم کردیاہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے ویسٹ مینجمنٹ  کمپنی ملتان نے اپنا مانیٹرنگ سسٹم فعال کر دیا۔اس سلسلے میں صفائی چیکنگ کیلئے جدید آن لائن کنٹرول روم قائم کردیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ہفتہ کے روز ویسٹ م مینجمنٹ کمپنی دفتر کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔چیف فنانشل آفسیر کبیر خان اور سینئر منیجر آپریشن انوار الحق،آئی ٹی ہیڈ محمد عمران  نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔محمد علی بخاری نے چاروں تحصیلوں میں صفائی آپریشن کا آن لائن جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران ضلع ملتان میں 11 سو ٹن روزانہ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔نجی کنٹریکٹرز کو تحصیل لیول پر مثالی صفائی یقینی بنانے کا ہدف دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے کنٹریکٹرز کو ناقص کارکردگی پر پینلٹی ڈالی جائے گی اور کہا کہ شہریوں کو صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔