ملتان، 11 مئی ( اے پی پی): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام بھارت کی پسپائی پر جشن ریلی نکالی گئی-ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے قیادت کی۔
ملازمین نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا نے پاکستان ذندہ باد پاک فوج ذندہ باد کے نعرے لگائے۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے شاندار الفاظ میں پاک فوج خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے آج تاریخی فتح حاصل کی ہے۔پاک فوج ہمارا فخر ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا بھارت کی طرف سے سیز فائر کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ پوری قوم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ہمارے حوصلے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں۔ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔ لیکن اپنی سر زمین کی حفاظت کرنے کے لیے کسی جارحیت کو برداشت نہیں کرینگے جبکہ دوران جنگ سوسائٹی کے ہر سیگمنٹ نے زمہ داری کا مظاہرہ کیا۔