سکردو،16مئی(اے پی پی):اسوہ بوائز اسکول سکردو کے طلبہ نے افواجِ پاکستان کی شاندار فتح پر خوبصورت نغمے کی صورت میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔نغمے کے بول ہیں “میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کردوں ” ۔طلبہ نے اس پُرجوش نغمے کے ذریعے افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا جس سے بھرپور انداز ظاہر ہوتا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔