نوجوان نسل نے مثبت رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہے، ملک کو اس مقام پر لے کر جانا ہے جس کے لئے بنایا گیا ہے: گورنر پنجابنوجوان نسل نے مثبت رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہے، ملک کو اس مقام پر لے کر جانا ہے جس کے لئے بنایا گیا ہے: گورنر پنجاب

5

 لاہور، 22 مئی (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈی لالہ موسیٰ  میں زیر تربیت افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افسران کی تربیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے ملک کی ترقی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ بلدیاتی نظام کسی بھی جمہوری نظام کی بنیاد ہوتا ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان نسل نے مثبت رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔ ملک کو اس مقام پر لے کر جانا ہے جس کے لئے بنایا گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سرکاری افسران کو چاہیئے کہ وہ عوام بالخصوص غریب آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے آپ لوگ مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔