وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ریاض حسین پیرزادہ

5

‎ بہاولپور، 03 مئی(اے پی پی):وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا  ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

‎ ای-خدمت مرکز بہاولپور کے دورہ کے دوران میڈیا بریفننگ میں  ای ۔خدمت مرکز میں جاری کام  اور عملہ کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ‎مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ملک کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای- خدمت مرکز عوام کو ایک چھت تلے 160 سے زائد خدمات فراہم کر رہا ہے۔‎مرکز خطے کے لوگوں کے لیے بڑا ریلیف ہے جبکہ‎عوام کو فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں ایسے مراکز کا قیام قابل ستائش ہے۔

‎ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‎پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گی۔