سیالکوٹ،12 مئی(اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف امیر جمیعتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں
وزیراعظم نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر پاکستان کے اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جن کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے۔
ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے جبکہ
مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ساجد میر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ بھی پہنچے اور
مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔











