وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز و یونیورسٹی کی حوالے سے جائزہ اجلاس

13

اسلام آباد، 13 مئی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز و یونیورسٹی کی حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز کرنے، اعلیٰ معیار کی تعمیر رکھنے اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولز اور یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔دانش اسکول میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل میرٹ پر مبنی اور انتہائی شفاف ہونا چاہیے۔

اجلاس نے یونیورسٹی کی فیزیبلیٹی ، ڈیزائن کی پری کوالیفیکیشن کے لئے ماہر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی۔