وزیراعظم کی جانب سے نئی ٹیرف پالیسی کا جلد اعلان متوقع،اویس احمد خان لغاری

18

اسلام آباد 29مئی (اے  پی پی): وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ صنعتوں کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے جلد نئی ٹیرف پالیسی کا اعلان متوقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں انرجی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زیادہ کمی کی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نقصانات میں کمی حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے اور گزشتہ چند مہینوں میں تین ہزار میگا واٹ کے فرنس آئل پر مبنی پلانٹس بند کر دیے ہیں۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں بلوچستان میں ستائیس ہزار ایگریکلچر ٹیوب ویلز کو سولر پاور پر منتقل کر دیا جائے گا۔