مظفر آباد15مئی (اے پی پی): وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کی طرف سے شہری آبادی کیساتھ شہری املاک کو نشانہ بنائے والے مقامات کادورہ کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری کے بعد شہداء کے گھروں آمد ہوئی۔ سب سے پہلے تیرہ سالہ احتشام ارشد شہید کے گھر پہنچے، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا مڈل سکول جٹھیری تھلہ لاٹ کو شہید احتشام ارشد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے تھلہ لاٹ میں شہید کنیز فاطمہ کے گھر بھی گئے، شوہر سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، سینئر وزیر وقار نور، وزیر تعلیم ظفر اقبال، صدارتی مشیر محبوب ایڈووکیٹ بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں مئیر بلدیہ چوہدری تاج، کونسلر چوہدری توحید بھی وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ موجود تھے۔











