پاک فوج نے مودی کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،عوام کے حوصلے بلند ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

15

مظفر آباد۔15 مئی (اے پی پی ):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کیبھارتی گولہ باری سے متاثرہ سدرہ شہزاد کے گھر وزیر اعظم کی آمد ہوئی، شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی، درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔ کھوئیرٹہ میں وزیر اعظم نے زخمی حنا شہزاد کے والد کو امدادی چیک دیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ شہری دفاع کے اداروں کی کارکردگی مستقل بنیادوں پر بہتر بنائیں گے۔پاک فوج نے مودی کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،عوام کے حوصلے بلند ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کی تو مودی کو پھر گھس کر ماریں گے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر  کی بھارتی گولہ باری میں شہید ربیلہ زوجہ محمد رشید کے گھر  آمد، ہوئی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیری میں شہید ثمرہ اور نومولود بچی ضمل کے لیے فاتحہ خوانی کی۔بھروٹ گالہ میں وزیر اعظم کی شہید راجہ شاہ پال کی قبر پر حاضری، بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔

وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی رہائش پر شہداء کے لیے اجتماعی دعا کی۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے  کھوئیرٹہ میں زخمیوں کے گھروں کا دورہ، 18 افراد کو امدادی چیک دئیے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ کرنل (ر) وقار احمد نور، ظفر اقبال ملک، جاوید بڈھانوی شریک تھے۔وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، چوہدری محمد غالب، کونسلر توحید بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تھے-