ابیٹ آباد، 04 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالا اور پاکستان کی معیشت روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے ۔
حویلیاں میں ہزارہ ڈویژن سےتعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورکرز کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دی جائے گی ۔ورکرز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں-مسلم لیگ ن کی گاؤں اور محلوں کی سطح پر تنظیم سازی کر کے مقامی سطح پر پارٹی کو زیادہ مضبوط کیا جائے گا ۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پوری قوم ملک کی سالمیت کیلئے یکجا ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔