لاہور،05مئی (اے پی پی): وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے 4 ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تمام سی ای اوز صاف پانی سمیت دیگر مسنگ فیسیلیٹیز 120 دن میں دور کریں اور کہا سروس ڈیلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں جبکہ سہولیات کیلئے فنڈز دیں گے۔ وزیر تعلیم نے سی ای اوز، ڈی ای اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق ایجوکیشن سسٹم بنا رہے ہیں۔پیچھے مڑ کر دیکھیں تو آج تعلیمی حالات بہت بہتر دکھائی دیتے ہیں ریسورسز کی فراہمی ضروری، جہاں ضرورت ہو فنڈز خرچ کرنے سے اجتناب نہ کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں تعلیمی بجٹ پر خصوصی توجہ ہوگی۔سسٹم سے طاقتور کوئی نہیں، تعلیمی نظام کی اصلاح کرنی ہے۔مستقبل ٹیکنالوجی سے وابستہ ہےاور کہا کہ میٹرک ٹیک پراجیکٹ خود دیکھ رہا ہوں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ شام کے اوقات میں سکول لائبریریز بچوں کے استفادہ کیلئے کھلی رکھی جائیں اور سکول لائبریز کو اپ گریڈ کیا جائے۔ ضلعی تعلیمی افسران کی کارکردگی کو خود جانچ رہا ہوں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں اساتذہ کی اضافی ڈیوٹیاں مستقل ختم کر دی ہیں۔