وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ

30

‎اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پیر کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ  کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

‎وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سےائیرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی، شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی  بھی بچت ہوگی۔

‎اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  تعمیراتی سرگرمیاں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی چھت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈر پاس پر ہارٹیکلچر سمیت الیکٹریکل ورک کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، منصوبہ کے ڈرینج سسٹم، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی   جاری ہے۔