وزیر ریلوے حنیف عباسی کا آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس سے خطاب

21

اسلام آباد، 22 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے آج بروز جمعرات یہاں آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلوے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سرمایہ کار یا مینو فیکچرر مطمئن نہیں ہوگا تو مسائل جنم لیں گے۔

ریلوے کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کوچز کیرج فیکٹری میں تیار ہیں، جن میں چین تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، خاص طور پر وزیر اعلیٰ مریم نواز، ریلوے کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہیں اور 500 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

 وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت انفراسٹرکچر اور سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔