اسلام آباد، 27 مئی ( اے پی پی): 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی صدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود نے مزید چار گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا ڈالے۔عرفان محسود نے ناروے کا ایک اور اٹلی کے تین گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں۔
عرفان نے 80 پاؤنڈ وزن اٹھا کر انگلیوں کے ساتھ 35 پش اپس کرکے ناروے کے 32 پش اپس کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔ عرفان محسود اب تک 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز اور ورلڈ لیول پے سب زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے ا۔ تک پش اپس کیٹیگری میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 40 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔
عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔











