پاکستان اور افریقہ کے تعلقات پر خصوصی تقریب، افریقہ ڈے 2025 کی تقریبات کا انعقاد

6

اسلام آباد، 26 مئی (اے پی پی): انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد

نے پیر کو “افریقہ ڈے 2025” کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد  کیا۔ تقریب میں سیکرٹری وزارتِ خارجہ، آمنہ بلوچ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان اور افریقہ کے تعلقات پر اپنے خیالات اور نقطۂ نظر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات افریقی سفیروں اور افریقی ممالک میں موجود پاکستانی سفیروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں پاکستان اور افریقہ کے تاریخی تعلقات اور مستقبل کی شراکت داری پر مبنی ایک خصوصی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔

افریقی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی ایک خصوصی نمائش بھی تقریب کا حصہ تھی، جس میں افریقی فن، لباس، اور روایتی اشیاء کو پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، پالیسی ماہرین، کاروباری رہنماؤں، طلبہ، میڈیا نمائندگان، اور افریقی نژاد افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب کے کلیدی مقرر مراکش کے سفیر اور ڈین آف افریقن کارپس، عزت مآب محمد کارمونے تھے، جبکہ ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے افریقہ، سفیر حمید اصغر خان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔