پاکستان علاقائی تجارت، اقتصادی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے ذریعے ایک پرکشش سرمایہ کاری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،قیصر احمد شیخ

22

اسلام آباد،30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تجارت، اقتصادی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے ذریعے ایک پرکشش سرمایہ کاری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاریک انسٹیٹیوٹ کی پانچویں سالانہ ریسرچ کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہ کانفرنس یونیورسٹی آف سرگودھا کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک، پاکستان سنگل ونڈو، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے شرکت کی۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے بھرپور اصلاحات کر رہی ہےجن میں ریگولیٹری فریم ورک کی ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بزنس پورٹل جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے کاروباری رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو سہل بنایا جا رہا ہے۔