لاہور، 7 مئی (اے پی پی): وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے نیچے سب اکٹھے ہیں اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان قائم دائم رہے گا، بھارت اب اپنی فکر کرے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ گجر آف بھارتی گجرات کی جارحیت کا بدلہ لیں گے۔ مودی کی ٹیوننگ ضروری ہو چکی، ہمارا جواب یاد رکھے گا۔ پہلے بھی کہا تھا ہمیں ایزی نہ لینا، اب بھارت ہیڈ لائنز میں اپنا تماشہ دیکھے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ مودی کو امن کی زبان سمجھانے کی کوشش کی، لیکن شاید مودی کی اردو کمزور ہے۔ پاکستان نے چائے پلائی، اس نے سبق نہ سیکھا، اب اس کا ہاضمہ بھی خراب کر کے بھیجیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ جن طلبہ اور دیگر شہریوں کی جانیں لی گئیں، مودی کو اس کا بدلہ چکانا پڑے گا۔