پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

5

لاہور، 28 مئی (اے پی پی): پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہونے پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا -یومِ تکبیر کی مناسبت سے سیف سٹیز ہیڈکوارٹرز کی ڈیجیٹل وال پر قومی پرچم اور خصوصی ویڈیو بھی لگائی گئی۔سیف سٹی افسران و سٹاف کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر قومی قیادت اور افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا-ایم ڈی سیف سٹی نے کہا کہ آج کا دن قومی وقار، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے،  اس سال یوم تکبیر بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں کامیابی کی خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے,ایم ڈی سیف ستی نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری تقاریب، ریلیوں کی سیف سٹی کیمروں سے سرویلنس جاری ہے۔