پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آل پارٹیز کشمیر کانفرنس

18

مظفر آباد ,1 مئی ( اےپی پی): پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آل پارٹیز کشمیر  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

آل پارٹیز  کشمیر کانفرنس میں مسلح افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار اور بھارتی آبی جارحیت کو یکسر مسترد  کیا گیا۔

آل پارٹیز  کشمیر کانفرنس میں حکومت اور مسلح افواج پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو مؤثر جواب دینے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں بھارتی جنگی جنون مسترد ، مقبوضہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لے اپنامتحرک کردار ادا کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار  کیا گیا

کل جماعتی حریت کانفرنس  میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا بہانا بنا کر قتل و غارت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے ،

دنیا بھارت کے جنگی جنون کا فوری نوٹس لے، کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کرنے پر مسلح افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

آل پارٹیز کشمیر  کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق ،  صدر مسلم لیگ ( ن) شاہ غلام قادر ، سپیکر  آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینیر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری یاسین  نے شرکت  کی۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار قیوم نیازی ، موسٹ سینئر وزیر کرنل رئٹائرڈ وقار احمد نور بھی کانفرنس میں شریک  ہوئے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان ،کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی ، صدر  لبریشن لیگ منظور قادر ڈار بھی کانفرنس میں موجود  تھے۔ وزرائے حکومت ، دیوان علی خان چغتائی ، سردار عامر الطاف ، میاں عبدالوحید ، عبدالماجد خان ، چوہدری اظہر صادق ، پروفیسر تقدیس گیلانی سمیت دیگر بھی کانفرنس میں شریک  ہوئے۔

کانفرنس میں حریت کانفرنس سمیت آزاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان  نے بھی شرکت کی۔