پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیمروں سے کڑی نگرانی

45

لاہور، 8 مئی (اے پی پی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیمروں سے کڑی سرویلنس شروع کر دی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں حساس مقامات، اہم تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حسبِ ضرورت فوری ریسپانس یقینی بنا رہی ہے۔ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید فیشل ریکگنائزایشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

 ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پیٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں,  سیف سٹیز کی ٹیمیں سکیورٹی ایجنسیز،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملکی دفاع اور شہریوں کی حفاظت کیلئے 24/7 موجود ہے،ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔