پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں بیج نمبر 65,66,67,68 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

22

ملتان 15 مئی اے پی پی ): پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں بیج نمبر 65,66,67,68 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گوہر مشتاق بھٹہ تقریب کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

طاہر مشتاق خان ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹرز پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے حلف لیا۔  مجموعی طور پر 1538 جوان پاس اؤٹ ہوئے جن میں پنجاب ہائی وے پٹرول ، ٹریفک اسسٹنٹ ، بینڈ سٹاف اور پنجاب کے  مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبلان شامل تھے۔

پاس آؤٹ ہونے والے جوان ہر لحاظ سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عوامی خدمت اور انسداد جرائم کے لئے تیار ہیں۔   تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور شہداء پولیس کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔

پنجاب پولیس کانسٹبل محمد اقبال ضلع خانیوال نے کورس میں آل راؤند فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ ٹریفک اسسٹنٹ محمد عرفان ٹریفک اسسٹنٹ کورس آل راؤنڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔کانسٹبل محمد اکبر ظفر پنجاب ہائی وے پٹرول آمدہ ضلع وہاڑی کورس آل راؤنڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔

بینڈ سٹاف سے محمد آصف نے بینڈ ریکروٹ کورس میں آل راؤنڈ فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔پنجاب پولیس کانسٹبل تنویر احمد ضلع بہاولپور نے فائر میں اول پوزیشن حاصل کی

سیف الرحمن ، محمد ذیشان،محمد مبین ، علی اسداللہ، اللہ دتہ، الریان مقصود اور محمد عمران نے بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کئیں۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔