لاہور،05مئی (اے پی پی): کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں کمشنر لاہور نے راوی جیپ ریلی کراس ،میونسپل،آرگنائزنگ ایونٹس و دیگر انتظامی پلاننگ کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی پنجاب کے زیر اہتمام راوی جیپ ریلی کراس میگا ایونٹ ہو رہا ہے اور روڈا کے تعاون سے لاہور راوی جیپ ریلی 10تا 11مئی 2025 کو دریائے راوی ایریا میں ہورہی ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصودنے کہا کہ لاہور راوی جیپ ریلی کراس کا روٹ تقریبا 30 کلومیٹر ہے۔1122 ریسکیو ایمرجنسی کیمپس قائم ہوں گے۔اورسب کمیٹی تشکیل۔ایریا میں میڈیکل کیمپس۔ایمرجنسی سنٹرز اور ایمبولینسز میڈیکل کور دیں۔کمشنر لاہورکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور وشیخوپورہ پولیس اور موٹروے و ہائی وے پولیس ٹیمیں ایریا میں سکیورٹی انظامات سرانجام دیں گی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور اور شیخوپورہ انتظامیہ آرگنائزرز کو مکمل سپورٹ فراہم اور روسٹر جاری کریں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور اور شیخوپورہ کو عملی اور بہترین ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے والی گاڑیاں اور آلات مکمل فعال ہوں اور پورے روٹ پر دستیاب ہوں۔
اجلاس میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران۔ ایڈیشنل کمشنرکو آرڈینیشن لاہور عبداسلام عارف۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید ۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین ۔ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ۔سمیت ٹی ڈی سی پی افسران اور ریسکیو۔ این ایچ اے۔واسا۔روڈا افسران اور شیخوپورہ رینج کے پولیس افسران نے شرکت کی۔