ملتان،26 مئی (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے چلڈرن کمپلیکس میں میڈیکل یونٹس، نیورالوجی وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ نیورالوجی وارڈ میں تمام جدید طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔چار نئے میڈیکل یونٹ کے فعال ہونے سے بیڈز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیسن کی مکمل فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ڈین چلڈرن کمپلیکس کو ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے ہدایت کی۔کمشنرملتان نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات سٹاک کا جائزہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب میں امراض اطفال کا واحد ہسپتال ہے ،حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی دینے بارے کوشاں ہیں۔کمشنر نے بچوں میں مٹھائیاں و تحائف تقسیم کئے۔انہوں نے مریض بچوں کے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف نے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ 1600 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔روزانہ150 مریض بچوں کو ایمرجنسی میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف ممبرز بھی موجود تھے