ہم نے اپنے معصوم بچوں ، مساجد کی شہادت کی بے حرمتی کا بدلہ لے لیا ،وزیر اطلاعات  آزادکشمیر

21

مظفر آباد، 11 مئی ( اے پی پی): وزیر اطلاعات  آزادکشمیر  پیرمحمد مظہر سعید شاہ  نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے معصوم بچوں اور مساجد کی شہادت کی بے حرمتی کا بدلہ لے لیا ہے

ملکی   موجودہ صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ  دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر رات بھر مختلف عوامی مقامات پر خود موجود رہ کر صورتحال مانیٹرکرتے رہے

 وزیر اطلاعات  آزادکشمیر  نے بتایا کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی  رات 12 بجے کے بعد 11 افراد شہید ہوئے ہی

کل شہداء کی تعداد 28  جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 125 ہے-زخمیوں میں 24 خواتین، 9 بچے اور 26 مرد شامل ہیں-

انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی جارحیت سے 29 مکانات مکمل تباہ جبکہ235 مکانات کو نقصان پہنچا ہے- مظہرسعید شاہ  نے آگاہ کیا  کہ

 لائن آف کنٹرول پر دو ماہ کیلئے  خوراک ذخیرہ کر لی گئی ہے،  جبکہ وزیراعظم نے ایمرجنسی فنڈ قائم کر دیا، تمام حلقوں میں ایمرجنسی ادویات مہیا کر دی گئی ہیں-وزیراطلاعات نے کہا کہشہداء کے لواحقین کو 24 گھنٹوں میں مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہوادی نیلم کے  علاقوں  سے 137 بچوں سمیت تمام آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے