یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے، خواجہ عمران نذیر

1

لاہور؛ 28 مئی (اے پی پی): وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نزیر نے یوم تکبیر پر اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ 28 مئی، یومِ تکبیر، ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان نے 1998ء میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار، پرعزم اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی طاقت کا مظہر ہے، یہ ہماری سائنسی ترقی، قومی یکجہتی اور محنت کا عملی ثبوت بھی ہے، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اس دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا، 28 مئی کے جوہری دھماکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں معاون ثابت ہوئے، انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اس کامیابی پیچھے برسوں کی محنت، قربانیاں اور قومی جذبہ کارفرما تھا، میاں نواز شریف نے عالمی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے وہ کارنامہ انجام دیا جس پر پوری قوم آج بھی فخر کرتی ہے، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی پالیسی کا تسلسل جاری رکھا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ یومِ تکبیر عکاس ہے ملی وحدت، استحکام، یقیں محکم عمل پیہم کا، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اپنی منزل پر یقین رکھیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں  روک سکتی، آئیں، آج ہم عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، سالمیت اور خودمختاری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ افواج پاکستان نے 10 مئی کو دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی حکمت عملی تاریخ کا سنہری باب بن گئی، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب کے عوام کا مورال بلند رہا، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد، افواج پاکستان پائندہ باد۔