یوم تشکر، وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

16

اسلام آباد، 16 مئی (اے پی پی):معرکہ حق – آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی گھن گرج سنائی دی۔وفاقی دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبائی دارالحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کے عزم کو دہرایا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کی فضاء نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔