ایل ڈی اے کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر “یوم تشکر” ریلی کا انعقاد، ریلی کے شرکا ء کی شہدا ء اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا

19

لاہور، 16 مئی (اے پی پی): ایل ڈی اے کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر “یوم تشکر” ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلی کی قیادت کی۔  ایل ڈی اے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور افواج پاکستان کے حق میں پاکستان زند ہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔

وائس چیئر مین ایل ڈی اے  نے کہا کہ ہماری بہادرافواج نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر بلند سے کر دیا ہے۔ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ وائس چیئر مین ایل ڈ ی اے نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔

طاہر فاروق  نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میاں مرغوب احمد نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت پوری قوم ہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑی رہی۔ افواج پاکستا ن نے بھارت کو ایسا سبق پڑھایا ہے جس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔  ریلی کے شرکا ء نے شہدا ء اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے شرکت کی۔