یہ عوام کا بجٹ ہے: آسیہ ناز تنولی

9

اسلام آباد 14 ،  جون(  اے پی پی):قومی اسمبلی اجلاس میں ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے بروز ہفتہ بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہیدوں کا ملک ہےان شہیدوں کے ملک کے لئے خراج تحسین تو بنتا ہی ہےانھوں نے کہا کہ یہ عوام کا بجٹ ہے2018 سے 2022 تک مہنگائی میں اضافہ ہوا بجٹ خسارہ بڑھتا جارہا تھا، بلوں کو جلانے کی بات ہوئی تھی۔ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی گئی تھی کبھی انہوں نے عوام کی بات نہیں کی، یہ کیسی اپوزیشن ہے خیبرپختونخوا میں دس سالوں سے ان کی حکومت ہے،احتساب ہوا؟انہیں اپنا احتساب خود کرنا پڑے گانواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے زمین دی ، مشینوں پر ٹیکس نہیں لگائےانہوں نے تو نواز شریف پر الزامات پر الزامات٫ لگائے۔آسیہ ناز نے کہا کہ مریم نواز نے تو کسی سے ہیرے کی انگوٹھی نہیں مانگی پھر انہیں کیوں گرفتار کیا گیا،