اسلام آباد: سبین غوری کا بجٹ اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ اور آئی ٹی شعبے کی ترقی پر زور

4

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس 2025-26 کے دوران رکنِ قومی اسمبلی سبین غوری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ سبین غوری نے زور دیا کہ براڈ بینڈ کی سہولت میں مزید بہتری کے لیے اس شعبے پر ٹیکس عائد کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے، تاکہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا سفر متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا فروغ اور ماحولیاتی تحفظ ملکی ترقی کے لیے بنیادی ستون ہیں جن پر مستقل پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔