افواج پاکستان نے مودی کا ہندوتوا کا نظریہ دفن کردیا، ایم این اے مہیش کمار

2

اسلام آباد، 16جون(اے پی پی):مہیش کمار ملانی نے بروز پیر  بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں،انہوں نے مودی کا ہندوتوا نظریہ دفن کردیا۔

عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق ہیں۔انہوں نے دنیا میں دہشت گردی میں بھارت کے کردارپر پاکستان کی بھرپور سفارتکاری کی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لئے 30 ارب روپے رکھے جانے کا وعدہ کیاگیا تھا لیکن 15 ارب رکھے گئے ہیں۔سولر پر ٹیکس کی حمایت نہیں کرسکتے۔