اقتصادی سروے کے مطابق آٹوموبائلز کے شعبہ کی شرح نمو میں جاری مالی سال کے دوران 40فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

12

 اسلام آباد،09 (اے پی پی(:قومی اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2024 تا مارچ 2025کے دوران آٹوموبائلز کے شعبہ  میں 40فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ میں 37.4فیصد  کمی ہوئی تھی۔رواں مالی سال کے دوران آٹوموبائلز کے قومی شعبہ میں گاڑیوں کے 31نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے جن میں الیکٹرانک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے مختلف 11 ماڈل بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے ٹریکٹروں اور موٹرسائیکلوں کی 90فیصد کی اندرون ملک تیاری کا ہدف بھی عبور کیا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران روزگار کے 8ہزار سے زائد نئے مواقع پیدا  ہوئے ہیں۔