ایم سکس موٹروے کیلئے زیادہ فنڈز اور اسکے ساتھ ساتھ ایم نائن کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں : ممبر قومی اسمبلی سید وسیم حسین

2

اسلام آباد، 13جون(اے پی پی):آئندہ مالی سال کے بجٹ پرعام بحث میں حصہ لیتے ہوئے  ممبر قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہاکہ سولر پینلز پر 18 فیصد ڈیوٹی سے عام آدمی پر اثرات مرتب ہوں گے، یہ فیصلہ واپس لیاجائے تاکہ عام آدمی کوفائدہ پہنچ سکے۔ کھانے پینے کی اشیاء پرٹیکسوں سے عام آدمی متاثر ہو گا۔انھوں نے کہا کہ  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم 50 فیصد تک اضافہ کرنا چاہئے تھا۔ایم سکس موٹروے کیلئے زیادہ فنڈز اور اس کے ساتھ ساتھ ایم نائن کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائے۔