راولپنڈی : عیدِ قربان کی مناسبت سے عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کا اہتمام

2

راولپنڈی، 6  جون ( اے پی پی):عید الاضحیٰ کی آمد کے سلسلے میں پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر کے مختلف مقامات کو شاندار انداز میں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی عیدِ قربان کی مناسبت سے عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے گئے ہیں-

راولپنڈی میں  6th  روڈ،چاندنی چوک،رحمان آباد اور علامہ اقبال پارک سمیت دیگر اہم مقامات کو لائٹوں سے خوبصورت انداز میں سجاوٹ کا کام سرانجام دیا گیا ہے-سجاوٹ سے راولپنڈی کے اہم مقامات دلفریب مناظر پیش کر رہے ہیں  جبکہ عوام کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے-

پی ایچ اے راولپنڈی عوام سے التماس کرتی ہے کہ عیدِ قربان کے موقع پر شہر کی خوبصورتی اور صاف صفائی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں،قربانی کے جانوروں کی الائشیں کو مقررہ مقامات پر تلف کرنے کا اہتمام کیا جائے،تاکہ شہر بھر میں صحت مند ماحول  برقرار رہ سکے۔