اسلام آباد، 13جون(اے پی پی ): ثمینہ خالد گھرکی نے بروز جمعہ بجٹ 2025-26 اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ پرتوجہ دی جائے کیونکہ یہ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سولرپینلز پرٹیکس نہیں ہونا چاہئے، یہ عوام کی سہولت کاآئٹم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں یکساں تعلیمی نظام ہوناچاہیے اورپرائمری کلاسزسے اس کاآغازہونا چاہیے۔صحت کے شعبہ بھی توجہ کالائق ہے، ملک میں شوگرکے مریضوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔