سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال

3

اسلام آباد جون 14 ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایران اپنے دفاع میں جو کچھ کر رہا ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل کا فلسطین میں نسل کشی جاری تھی اور اب اس نے ایران پر چڑھائی کر دی۔ ہمیں ایران کو اکیلا نہین چھوڑنا چاہئے۔ انسانی حقوق کے علمبر دار کی خاموشی اور مسلم امہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو اس میں اسرائیلی ساخت کے ڈرونز استعمال کئے گئے۔ ہماری حکومت کو ایران کا ساتھ دینا چاہئے ۔

پارلیمنٹ کی توقیر  اور پارلیمنینٹرینز کے استحقاق کا خیال رکھا جائے۔ امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن کی تقاریر دکھائ جائیں تاکہ ہم عوام کے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کر سکیں۔ خیبر پختونخواہ کو این ایف سی ایوارڈ کا مکمل حصہ نہیں دیا جا رہا۔ ہماری درخواست ہے کہ ہمارے صوبے کو اس کا جائز حصہ دیا جائے۔