اسلام آباد،13 جون ) اے پی پی (:ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اراکین نے زرعی اورصنعتی ترقی کیلئے جامع اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ جمعہ کوآئندہ مالی سال کے بجٹ پرعام بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ سودکے خاتمہ تک مزدور دوست بجٹ نہیں بن سکتا، ہمیں بجٹ بناتے وقت مزدوروں اورکسانوں کے حالات کو دیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے، غلط کو غلط اوردرست کو درست کہنا ہو گا، ہمیں پاکستان کومعاشی اوردفاعی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔