اسلام آباد، 5جون ( اےپی پی): سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر مملکت برائے خوراک و تحفظ ملک رشید احمد خان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تینوں افراد کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں فریقین نے موجودہ ملکی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پنجاب کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بات کی۔
ملاقات میں وفاقی حکومت اور پنجاب کے درمیان بہتر تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے خوراک کی فراہمی اور ریلوے کے ذریعے ترسیل کے نظام کی بہتری پر بات کی۔
اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کے ساتھ تعاون، ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے اور اس سے ریلوے کے شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔